27 جون 2012 - 19:30

اخوان المسلمین مصرکےذرائع نےپارلیمنٹ تحلیل کئےجانےاورآئين کےتتمہ سےپیداہونےوالےبحران کےحل کےلئےاس تحریک اورفوجی کونسل کےدرمیان مذاکرات کی خبردی ہے۔

ابنا: ان ذرائع نےیہ بھی بتایاہےکہ اس سلسلےمیں فریقین کوکچہ کامیابی بھی ملی ہے۔ بظاہر پارلیمنٹ پر فوجی کونسل کاکنٹرول ختم کرنےکے لئےیہ طےپانےکےبعد کہ پارلیمنٹ کی دس نشستیں فوج کےحمایت یافتہ ٹیکنوکریٹوں سےمختص ہوں گی کچہ مفاہمت ہوئی ہے۔ اخوان المسلمین اور فوجی کونسل کےدرمیان مذاکرات کےتناظرمیں وزراء کےقلمدانوں کی تقسیم کےبارےمیں بھی تفصیلی گفتگوہوئي ہے اگرچہ دونوں کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکی تفصیلات سامنےنہيں آئی ہےلیکن اخوان المسلمین کےذرائع نےبتایاہےکہ طرفین نےآئین کےتتمہ میں اصلاحات پراتفاق کرلیاہے جس کی بنیادپر صدرکےاختیارات محدودکردیئےگئےتھے۔ایسانظرآتاہےکہ اس وقت اخوان المسلمین،مسائل کوپرامن طریقےسےحل کرنےکی روش پر کاربند ہے ۔ یہ تحریک پہلےقدم میں یہ کوشش کررہی ہےکہ وہ فوجی کونسل کےساتھ کشیدگی کم کرتےہوئےحکومت تشکیل دینےکی زمین ہموارکرے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ مصرمیں فوج اورفوجی کمانڈروں کےکردارکونظراندازنہيں کیاجاسکتااگرچہ ابھی یابعد میں فوجی کونسل کواقتدارچھوڑناپڑےگا لیکن گذشتہ ساٹھ برسوں سے فوج اقتدارپرقابض ہے اوراس لئے اس کےلئےاقتدارسےالگ ہونامشکل اوردشوار ہےاوراسےاخوان المسلمین نےبھی بخوبی سمجھ لیاہےجوایک قدیمی تحریک شمارہوتی ہے۔ ایسانظرآتاہے کہ تحریک اخوان المسلمین اس نتیجےپرپنہچی ہےکہ فوجی کونسل نےپارلیمنٹ تحلیل کرکے اورآئين کاتتمہ جاری کرکے جوصورت حال پیدا کی ہے اس کےلئے عدالتی احکامات کارسازنہيں ہيں اورصرف مذاکرات کےذریعےہی سیاسی مفاہمت پیداکی جاسکتی ہے۔ بالخصوص ایسی صورت میں کہ جب فوجی کونسل ایک عرصےسے مصرکےسیاسی عمل میں روکاوٹ ڈالنےکی کوشش کررہی ہے۔اہم بات یہ ہےکہ مصرکی دوسری سیاسی جماعتوں نےبھی اخوان المسلمین اور فوجی کونسل کےدرمیان ہونےوالےسمجھوتے کاخیرمقدم کیاہے۔اس خیرمقدم کی وجہ یہ ہےکہ وہ جانتےہیں کہ فوج اورفوجی کمانڈرمصرکی نئی حکومت پردباؤکی شکل میں باقی رہ سکتےہيں۔اسی بنا پراخوان المسلمین نےپہلا قدم اٹھاتےہوئےمصرکےپہلےمنتخب صدرکی حیثیت سےمحمدمرسی کےاقتدارسنبھالنےسےپہلےفوج کےساتھ مفاہمت کاراستہ اختیارکیاہے اوردوسرےقدم ميں اس نےفیصلہ کیاہےکہ امن وثبات کےماحول میں تمام گروہوں کوشامل کرکےقومی حکومت کی بنیادرکھےگی تاکہ انقلاب کےثمرات کادفاع کرتےہوئےنئےنظام کوہرطرح کےنقصان سےمحفوظ رکھے۔......./169